کویت میں ایک ہندوستانی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق کویت کے علاقے السالمیہ میں بھارتی شہری جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے بیوی کو چھری سے ذبح کرنے کے بعد خود کشی کرلی،کویتی وزارت داخلہ کو شہریوں نےایک شخص کےعمارت سے چھلانگ لگانے کی اطلاع دی تھی خود کشی کرنے والا شخص پیرا میڈک تھا اور اس کی بیوی نرس تھی۔
کانگو میں بارشوں کے باعث سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 130 کے …
پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد اہلکار فلیٹ کا دروازہ توڑ کراندر پہنچے تور اس کی بیوی، جو کہ ایک ہندوستانی شہری بھی ہے تشویشناک حالت میں موجود تھی اور ان کے قریب ایک چاقو پڑا تھا خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر کے دم توڑ گئیں-
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پڑوسیوں نے مبینہ طور پر کہا کہ واردات سے قبل فلیٹ سے جھگڑے کی آوازیں آرہی تھیں۔ میاں بیوی کے درمیان متعدد مسائل پر اختلافات تھے۔