بھارت میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں اپنے دوست کا گلا کاٹ کر اس کا خون پینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے-
باغی ٹی وی: رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں چکبالاپور سے اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص کی گلا کاٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی،اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا-
بھارت میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم وجے کو شک تھا کہ اس کے دوست ماریش کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ اس کے بعد 19 جون کو وجے نے اس معاملے پر بات کرنے کے لیے ماریش سے ملنے کو کہا۔
موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی …
پولیس کے مطابق جب دونوں ملے تو اس معاملے پر ان کی بحث بڑھ گئی اور غصے میں آکر وجے نے مبینہ طور پر ماریش کا گلا تیز دھار ہتھیار سے کاٹ دیا۔ وجے کے دوسرے دوست جوہن نے یہ پوری ویڈیو اپنے موبائل فون میں بنائی، جس میں وجے خون پیتے نظر آ رہا ہے،ویڈیو سے ایسا لگتا ہے کہ وجے ماریش سے پوچھ گچھ کر رہا ہے، جو کٹے ہوئے گلے کے ساتھ زمین پر لیٹا ہوا ہے۔ ملزم وجے کو بھی نیچے جھک کر ماریش کے گلے سے بہنے والا خون پیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وہ زخمی شخص کو مکے مارتے اور تھپڑ مارتے بھی نظر آرہا ہے۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نیب کا طلبی نوٹس
حکام کے مطابق متاثرہ شخص بچ گیا ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے، جبکہ ملز م کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔