باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خاتون نے پاکستانی شہریت کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
ملتان روڈ کی رہائشی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی درخواست میں وزارت داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایمیگریشن اورپنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار بھارتی ہے، 2010 میں پاکستانی شہری سے شادی ہوئی،خاوند اور3 بچے پاکستانی ہیں ،درخواست گزار کو عارضی رہائش کا ویزا دیا گیا 2010 میں پاکستانی شہریت کیلئے حکومت سے رجوع کیا، سیکیورٹی کلیئرنس مل چکی ،پاکستانی شہریت دی جائے
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک کیس میں پاکستانی شہریت چھوڑنے والی خاتون کی دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ثمینہ نازکوبھارتی شہریت سرنڈرکرنے تک پاکستانی شہریت نہیں مل سکتی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 6 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،عدالت نے کہا کہ امیگریشن حکام کا ثمینہ نازکو پہلے بھارتی شہریت چھوڑنے کی ہدایت درست اقدام ہے ثمینہ نازنے 2004 میں بھارتی شہری سے شادی کی، پاکستانی شہریت بھی سرنڈرکی،ثمینہ نازکو پاکستانی شہریت سرنڈرکرنے پربھارتی شہریت کے کاغذات جاری کیے گئے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ثمینہ ناز 2018 میں وزٹ ویزے پر بچوں سمیت واپس پاکستان آئی، ثمینہ نازنے بچوں کوپاکستان میں غیرملکی طالبعلم کا درجہ ملنے پردوبارہ شہریت کی درخواست دی ثمینہ نازاوران کے بچے نئے شہری کے طور پر ہی پاکستانی شہریت لے سکتے ہیں،