شوہر نے بیوی کو نائیکہ کے ہاتھ بیچا ،بیوی انصاف کی متلاشی

0
32

قصور
قصور کی رہائشی سونیا بی بی نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او قصور عمران کشور سے انصاف لینے کے لیے نوٹس کا مطالبہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور میں ایک اور حوا کی بیٹی بنی اپنوں کے ظلم کا شکار نا زمین پھٹی نہ آسمان
اپنے ہی شوہر نے روپے لے کر کوٹھی خانے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں فروخت کر ڈالا جہاں پر نہ جانے کتنے لوگ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے اور اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے بستی شدرہ قصور کی رہائشی سونیا بی بی کا شوہر اللہ دتہ مسیع جس نے اپنے ہی رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی سونیا بی بی اور چار سالہ بیٹی شیرل کو اغوا کروایا
معصوم بچی کے سامنے ہی ماں زیادتی کا نشانہ بنتی رہی سونیا بی بی نے تقریبا ڈیڑھ سے دو ماہ پہلے کی درخواست تھانہ بی ڈویژن میں دے رکھی ہے پر پولس نے کوئی کارروائی نہ کی ہے سونیا بی بی لوگوں کی ہوس کا نشانہ بنتی رہی پر شوہر نے ظلم کی انتہا کردی ثبوت کے طور پر سونیا کے پاس لاہور ٹھوکر نیاز بیگ والی نائیکہ کی تمام واٹس ایپ وائس میسج ریکارڈنگ موجود ہونے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کو گرفتار نا کرسکی بلکہ ملزمان سے روپے لے کر ان کی پشت پناہی کرنے لگے انصاف لینے کے لیے سونیا بی بی نے عدالت سے رجوع کرلیا اور پٹیشن دائر کردی آخر کب تک ہوا کی بیٹیاں ظلم برداشت کرتی رہے گی اور درندوں کی ہوس کا نشانہ بنتی رہے گی سونیا بی بی نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب ڈی پی او قصور عمران کشور اور تمام افسران بالا سے نوٹس اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply