شہریت چھوڑنے والی خاتون کی دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کی درخواست مسترد

0
39
islamabad high court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے ماطبق پاکستانی شہریت چھوڑنے والی خاتون کی دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کی درخواست مسترد کر دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ثمینہ نازکوبھارتی شہریت سرنڈرکرنے تک پاکستانی شہریت نہیں مل سکتی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 6 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،عدالت نے کہا کہ امیگریشن حکام کا ثمینہ نازکوپہلے بھارتی شہریت چھوڑنے کی ہدایت درست اقدام ہے ثمینہ نازنے 2004 میں بھارتی شہری سے شادی کی، پاکستانی شہریت بھی سرنڈرکی،ثمینہ نازکو پاکستانی شہریت سرنڈرکرنے پربھارتی شہریت کے کاغذات جاری کیے گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ثمینہ ناز 2018 میں وزٹ ویزے پر بچوں سمیت واپس پاکستان آئی، ثمینہ نازنے بچوں کوپاکستان میں غیرملکی طالبعلم کا درجہ ملنے پردوبارہ شہریت کی درخواست دی ثمینہ نازاوران کے بچے نئے شہری کے طور پر ہی پاکستانی شہریت لے سکتے ہیں،

Leave a reply