امریکی ریاست مشی گن کے ایک چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور نے چرچ کی عمارت کو بھی آگ لگا دی جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور فی الحال علاقے میں عوام کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ 40 سالہ حملہ آور کا تعلق مشی گن کے شہر برٹن سے تھا۔فائرفائٹرز نے موقع پر پہنچ کر چرچ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں چرچ سے اٹھتا دھواں اور جائے وقوعہ پر موجود ایمرجنسی اہلکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

گرینڈ بلینک ٹاؤن شپ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں تاکہ امدادی کارروائیاں متاثر نہ ہوں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایشیا کپ: بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا

ایف آئی اے نے غیر قانونی امیگریشن کی کوشش ناکام بنا دی، دو اہلکار گرفتار

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

افغانستان نے امریکی شہری عامر امیری کو رہا کردیا

کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی امتیاز میر دم توڑ گئے

Shares: