امریکی ریاست نیو میکسیکو کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، جب کہ حملے کے بعد یونیورسٹی کیمپس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کی طلبہ رہائش گاہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے اچانک گولیاں چلائیں۔ واقعے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا، جب کہ ایک زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسلحے سمیت فرار ہو چکے ہیں، تاہم شبہ ہے کہ وہ اب بھی کیمپس میں موجود ہو سکتے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ اور عملے کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری یونیورسٹی میں تعینات کر دی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

چلاس میں آلودہ پانی سے پیٹ کے امراض میں اضافہ

لیاری عمارت حادثہ: سعید غنی نے ذمہ داری قبول کر لی

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ سے ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ سے ملاقات

Shares: