پاکستانی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہو گئی۔
یہ انکشاف عید کے موقع پر ایک نجی ٹی وی شو میں کیا گیا، جہاں مدیحہ امام نے اپنی درد بھری کہانی سنائی۔ ان کے ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی ان کے اس بیان کی تصدیق کی۔مدیحہ امام نے کہا کہ وہ اپنے ایک کان سے کم سن پاتی ہیں اور اس بات کو فیصل قریشی نے بھی سچ مانا۔ فیصل قریشی نے شو کے دوران کہا، "یہ بات میں جانتا ہوں، اور یہ حقیقت ہے کہ یہ واقعہ مدیحہ کے ساتھ ایک سیٹ پر پیش آیا تھا۔”اداکارہ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہیں لیکن انہیں اب دوسروں سے بات کرتے وقت تھوڑا بلند آواز میں بات کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا، جب ایک ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ مارا گیا تھا جس کا اثر ان کے کان پر پڑا۔
مدیحہ امام نے کہا، "جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکاروں کا کام آرام دہ اور پرسکون ہوتا ہے، انہیں یہ جاننا چاہیے کہ یہ ایک بالکل آسان کام نہیں ہے۔”
میزبان رابعہ انعم نے مدیحہ سے پوچھا کہ آیا انہوں نے اس شخص کو معاف کیا جس نے یہ تھپڑ مارا تھا؟ تو مدیحہ امام نے جواب دیا، "یقیناً، یہ کوئی جان بوجھ کر نہیں کرتا، یہ ایک غلطی تھی اور ان سے لگ گیا تھا۔”اس موقع پر فیصل قریشی نے بھی اپنی بات شیئر کی اور کہا کہ "کچھ عرصہ پہلے، میں نے اداکارہ صبا قمر سے زوردار تھپڑ کھایا تھا، لیکن ہوتا یہ ہے کہ جب ایک مرد اداکار کسی اداکارہ کو مارے تو اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے تھپڑ دکھانے کے لیے کبھی کبھار ایسے سینز شوٹ کیے جاتے ہیں جہاں لگتا ہے کہ یہ مارا گیا ہے۔”
اس انکشاف نے شوبز انڈسٹری کے اندر کام کی حقیقت کو سامنے لاتے ہوئے اس بات کو واضح کیا کہ اداکاروں کے لیے کام ہمیشہ اتنا آسان اور محفوظ نہیں ہوتا جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔
شوہر اور چار عاشقوں سے ایک شخص کو "پٹوانے” والی خاتون سمیت تمام ملزمان گرفتار
داؤد ابراہیم مودی کو قتل کرنے کیلئے 5کروڑ دے رہا، دھمکی دینے والے کو سزا