سوئیڈن کے شہر اوریبرو میں مسجد کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
سوئیڈش پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شام پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات اقدام قتل کی دفعات کے تحت شروع کر دی گئی ہیں، اور ابتدائی شواہد سے یہ مجرمانہ گینگ کی کارروائی معلوم ہوتی ہے۔
علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ شواہد اکٹھے کرنے اور عینی شاہدین سے بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے۔
یومِ آزادی کی تقریر: مودی کو شدید تنقید کا سامنا