ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی ناہلی لاپرواہی اور غفلت کے باعث ادویات نایاب ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن کا شدید احتجاج وزیر اعلی پنجاب سے غفلت کے مرتکب ملازمین اور افسران کے خلاف محکمانہ شفاف انکواٸری کا مطالبہ,انتظامیہ کی نااہلی چھپانے کی کوشش کی گئی تو شدید احتجاج کیا جاۓ گا,مریضوں کے حقوق کے لیے ہر حد تک جائیں گے,
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب انتظامیہ کی ہٹ دھرمی ،غفلت،لاپرواہی اور نااہلی کے باعث اپریشن تھیڑ سمیت او پی ڈی سے بھی ادویات نایاب ہوچکی ہیں جس کے باعث ڈاکٹرز اور مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،
گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ صاحب کی ضلعی قیادت نے صدر ڈاکٹر خواجہ جنید کی قیادت میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر افضال احمد سندھیلہ سے ملاقات کی جس میں سنیئر ڈاکٹر راحیل احمد ,ڈاکٹر عدنان اقبال گجر سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے اس موقع پر ایم ایس سے گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال ڈی ایچ کیو میں انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آپریشن تھیٹر ، ایمرجنسی میں تمام قسم کی ادویات نایاب اور او پی ڈی میں قلت ہو چکی ہے، فی الفور اس نااہلی کا فوری نوٹس لیں اور ایک اعلٰی درجے کی انکوائری کمیٹی بناکر اِس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے –
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ضلعی قیادت کا کہنا تھا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اس انتظامی نااہلی کو چھُپانے یا پردہ ڈالنے سے پہلے یاد رکھا جائے کہ ہمیں جِس حد تک احتجاج کرنا پڑا ہم کریں گے اور مریضوں کو ان کا حق لے کر دیں گے ,وائی ڈی اے ننکانہ اس ظلم کے خلاف جلد صوبہ بھر اور ضلع ننکانہ میں احتجاج کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی








