زرمبادلہ کےذخائر میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
اسلام آباد:ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7 ارب 53 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ہے جب کہ دیگر شیڈولڈ بینکوں کے پاس 5 ارب 64 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔
اس طرح ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 13 ارب 24 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 30 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کم ہونے والا زرمبادلہ تجارتی قرض کی واپسی اور یورو بانڈز پر سسود کی ادائیگی کی مد میں خرچ ہوا ہے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اس ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 300 ملین ڈالر کی کمی آئی ہے۔
Another 300 million $ drop in state bank reserves this week. We have lost more than half the reserves which were there when no confidence motion was filed. The crises continues to deepen as govt too busy getting their corruption cases wound up.
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 13, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ہم آدھے سے زیادہ ذخائر کھو چکے ہیں جو عدم اعتماد کی تحریک کے وقت موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بحران بدستور گہرا ہوتا جا رہا ہے کیونکہ حکومت اپنے بدعنوانی کے مقدمات کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔