شوکت ترین بطور وزیر خزانہ کیسے کرپشن کی داستانیں رقم کرتے رہے؟ سب سامنے آ گیا

0
30
shokat tareen1

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں کی کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آ رہی ہیں، ساڑھے تین برس تک اقتدار میں رہنے والی تحریک انصاف کے رہنماؤں، سابق وزرا کو کرپشن کی وجہ سے کبھی نیب ، تو کبھی اینٹی کرپشن طلب کر رہی ہے اور رہنما پیش ہونے کی بجائے ضمانتیں لئے جا رہے ہیں

اب تازہ ترین انکشاف سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے بارے میں سامنے آیا ہے، شوکت ترین عمران خان کے دور میں مشیر خزانہ رہ چکے ہیں، شوکت ترین تحریک انصاف میں نہیں تھے بلکہ وہ امپورٹڈ وزیر تھے جن کو عمران خان نے معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے امپورٹ کیا مگر شوکت ترین نے آتے ہی پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کی بجائے اپنی ہی معیشت کو سنبھالا دیا،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سید کامران نقوی شوکت ترین کی کرپشن کی داستان بیان کرتے ہیں ، ٹویٹ کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ تین ارب ڈالر کی ہو شربا داستان ،رضا باقر نے بطور گورنر سٹیٹ بینک اور شوکت ترین نے بطور فنانس منسٹر HASCOL گروپ کو ایک ارب ڈالر کا صفر شرح سود پر قرضہ دیا اور پھر قرض ملنے کے فوری بعد HASCOL نےقرقی دکھا دی اور خود کو دیوالیہ ظاہر کر دیا۔ اسکے بعد شوکت ترین نے HASCOL کیلئے رضا باقر کی کمپنی کو ایڈوائزر رکھ لیا۔شوکت ترین جو کہ خود HASCOL میں شراکت دار، اسی لئے SBP سے لئے گئے 3 ارب ڈالر کی لسٹ منظر عام پر نہیں آرہی ہے کیونکہ شوکت ترین کے گروپ نے اس میں سے ایک ارب ڈالر لیا تھا۔اس طرح خزانے میں کھلے عام لوٹ مار کی گئی جس کا خمیازہ آج عام پاکستانی بھگت رہا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو میں ایک بار پھر عندیہ دیا تھا کہ اگر انکو حکومت ملی تو شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنائیں گے، پاکستانی معیشت کو کھوکھلا کرنے والے اور اپنی ہی جیبیں بھرنے والوں کو عمران خان کی جانب سے دوبارہ ہی خزانے کا وزیر بنانے کا عندیہ لمحہ فکریہ ہے، کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے والی تحریک انصاف اب خود حد درجہ کرپشن کر چکی ہے یہاں تک کہ عمران خان سے ملاقاتوں کے لئے بھی کروڑوں کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہئے اور ان سے لوٹی گئی پاکستانی قوم کی دولت واپس لی جانی چاہئے،نیب اور اینٹی کرپشن کو شوکت ترین اور سابق گورنر سٹیٹ بینک کو بھی طلب کر کے تحقیقات کرنی چاہئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

 

Leave a reply