شوکت ترین کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں،شاہد خاقان عباسی

0
55

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کی مخالفت کردی۔

باغی ٹی وی: سابق وزیراعظم اور (ن) لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر شوکت ترین نے قانون توڑا ہے تو اُن کا ٹرائل ہوناچاہیے، ان کو گرفتار کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

سندھ حکومت کا سکھرمیں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

شاہد خاقان نے کہا کہ پارٹی کو بہت پہلے آگاہ کردیا تھا کہ اگر مریم نواز کی سربراہی میں پارٹی میں کوئی نئی قیادت آتی ہے تو میں اس تنظیم کا حصہ نہیں بنوں گا کیونکہ میں نوازشریف کا ساتھی ہوں۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کیا شوکت ترین کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمے کا مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

شوکت ترین پر مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی۔

پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی کو کم کرنے کا مشن،امریکی وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

Leave a reply