شوکت ترین نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا،سینیٹ سے بھی استعفیٰ

shoukat tareen

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا

شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور سینیٹ سے استعفیٰ دےرہاہوں،معاشی حالات اور صحت کی وجہ سے پچھلے دو ڈھائی سال بہت مشکل رہے،اہل خانہ اور دوستوں کی مشاورت کے بعد سیاست چھوڑ رہاہوں،

واضح رہے کہ شوکت ترین کے دور تحریک انصاف کی حکومت کے دوران بطور وزیر خزانہ خدمات سرانجام دے رہے تھے، شوکت ترین کی حکومت جانے کے بعد آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں‌وہ آئی ایم ایف کے قرض بارے سازش کر رہے تھے

شوکت ترین کے خلاف 23 فروری کو پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا،ایف آئی آر کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کو ناکام کرنے کیلئے شوکت ترین نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ کو کال کی-

Comments are closed.