شوکت خانم کراچی پاکستان کا سب سے جدید اور بڑا اسپتال بنے گا،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم کراچی کے تعمیراتی کاموں میں تیز آگئی ہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سےشوکت خانم اسپتال کا کام سست روی کا شکار ہوا،شوکت خانم کراچی پاکستان کا سب سے جدید اور بڑا اسپتال بنے گا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی بیسمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے،وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم کراچی کے تعمیراتی کام کی تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کر دیں

واضح رہے کہ کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم ہسپتال، لاہور کے ہسپتال سے دوگنا ہوگا جس کا تعمیر شدہ رقبہ 10 لاکھ مربع فٹ ہوگا۔13 ارب کی لاگت سے مکمل ہونے والا شوکت خانم ہسپتال، کراچی 75% سے زیادہ مریضوں کو مفت علاج کی سہولت مہیا کرے گا۔ 69 کیمو تھراپی بیڈز، 288 بیڈز مریضوں کے لیے، 16 آپریشن تھیٹرز اور 24 آئی سی یو بیڈز کے ساتھ بننے والا شوکت خانم ہسپتال کراچی ، پاکستان کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال ہوگا۔

تحریک انصاف کی شوکت خانم میں کرونا ٹیسٹ 9 ہزار اور جماعت اسلامی کی الخدمت لیب میں ٹیسٹ 3 ہزار کا

Shares: