کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ امبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں آنے پر مجھے سب سے پہلا برا اپنی بیٹی کی پیدائش پر لگا-
باغی ٹی وی : امبر خان نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی-
اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد حالات ایسے ہوگئے تھے کہ مجھے گھر سے نکلنا پڑا اور کپڑے بنانے کا کام شروع کیا جس کے لیے میں ہر جگہ اپنی بیٹی کو ساتھ ساتھ لے کر جاتی تھی شوبز میں آنے پر مجھے سب سے پہلا برا اپنی بیٹی کی پیدائش پر لگا، میں شوبز میں مجبوری کے تحت آئی، اگر شوبز میں آنا ہوتا تو شادی سے پہلے آتی، ایک دو کمرشل کرنے کے بعد میں نے کام چھوڑ دیا کیونکہ مجھے برا لگتا تھا بیٹی کو چھوڑ کر آتی تھی، کیرئیر کے عروج پر میری دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا لیکن شوہر نے مالی مسائل کی وجہ سے منع کردیا۔
واشنگٹن طیاہ حادثہ،ملبے،مسافروں کی تلاش،امدادی عملے کو مشکلات
امبر خان نے خود پر ہونی والی تنقید پر کہا کہ زندگی میں پچھتاوے رہیں گے ہمیں انہیں نکالنا ہے، ہمیں اپنی کاؤنسلنگ کرنی چاہیے جو ہم نہیں کرتےشوہر سے طلاق کے اگلے روز میں اپنے کام پر گئی اور اپنا مارننگ شو کیا، میں ذمہ دار ہوں اس کے باوجود میں ایک ٹرامہ سے گزر رہی تھی-
اداکارہ نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی سوچ ہوتی ہے، مجھے پتا ہے میں کیا غلط کیا صحیح کررہی ہوں، میں نے کبھی لوگوں کی پرواہ نہیں کی، میرا تعلق اللہ تعالی سے مضبوط ہے اور خوف خدا ہے، اگر کل کو مجھ پر برا وقت آئے گا تو مجھے دال روٹی عوام آکر دے گی؟ کوئی نہیں آئے گا آپ نے خود پر اعتماد ہونا ہے، کچھ چیزیں آپ نے اپنے اندر خود پیدا کرنی ہے۔
کراچی، گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 افراد کی حالت غیر
امبر خان نے مزید کہا کہ طلاق ہونا قسمت میں تھی، مجھے پتا ہے میں نے کچھ غلط نہیں کیا پھر بھی میرے ساتھ ایسا ہوا، شاید اگر میں ابھی تک شادی شدہ رہتی تو میری زندگی مزید خراب رہتی اس لیے میں پچھتاتی نہیں ایک وقت تھا جب احساس ہوتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وژن بڑا ہوتا ہے، میں میڈیا میں ہوں اس لیے مجھے لگتا ہے کہ جن چیزوں سے میں گزری ہوں اس کے بارے میں لوگوں کو بتانا ہے کیوں کہ وہ ہمیں اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں۔
واشنگٹن طیاہ حادثہ،ملبے،مسافروں کی تلاش،امدادی عملے کو مشکلات