اداکارہ حفصہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں پروڈیوسر نے کام کے بدلے ان سے ’بستر‘ پر ہونے کا مطالبہ کیا۔

حفصہ بٹ نے کچھ ہفتے قبل ’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی تھی،اسی پروگرام میں جنسی ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسی باتیں نارمل ہے اور ہر کسی کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے ہیں، شوبز انڈسٹری کی تقریبا تمام خواتین کے ساتھ ہراسانی جیسے واقعات ہوتے ہیں لیکن کوئی بتاتا نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کے ساتھ ایسا واقعہ ہوا اور انہوں نے اپنے شوبز کے ساتھیوں کو بتایا تو سب نے ان سے کہا کہ یہ باتیں اس انڈسٹری میں نارمل ہیں،انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا ذکر دوستوں سے اس لیے کیا کہ وہ نامناسب پیش کش کرنے والے پروڈیوسر کے خلاف ایکشن لیں لیکن ہر کسی نے انہیں بتایا کہ ایسی باتیں یہاں نارمل ہوتی ہیں۔

ژالے سرحدی کا کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق انکشاف

حفصہ بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ایک پروڈیوسر نے واٹس ایپ پر وائس نوٹ بھیج کر پہلے کام کی پیش کش کی اور پھر ان سے نامناسب مطالبہ بھی کیا،پروڈیوسر نے انہیں پہلے ڈرامے کی کہانی بتائی اور ان کے کام کرنے کے ارادے کو دیکھا اور پھر ان سے پوچھا کہ کیا کبھی انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے؟ انہوں نے پروڈیوسر کو بتایا کہ انہوں نے پہلے کبھی مرکزی کردار ادا نہیں کیا، اس کے بعد پروڈیوسر نے ان سے نامناسب بات کہی، جسے وہ شروع میں سمجھ نہ سکیں۔

ملک بھر میں مزید طوفانی بارشیں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری

حفصہ بٹ کے مطابق پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ اگر انہیں مرکزی کردار چاہیے تو پھر وہ بھی انہیں کوئی فائدہ دیں، جس پر انہوں نے پروڈیوسر سے پوچھا کہ کس طرح کا فائدہ؟بعد ازاں پروڈیوسر نے انہیں بتایا کہ وہ ان کے بستر پر ہونی چاہیے اور یہ بات سن کر وہ دنگ رہ گئیں، بعد ازاں کچھ دن کے بعد مذکورہ پروڈیوسر نے انہیں فون کرکے بتایا کہ انہوں نے ایسے ہی بات کی تھی، اسے سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، انہوں نے اپنی غلطی کو چھپانے کی کوشش کی، انہوں نے نامناسب مطالبہ کرنے والے پروڈیوسر کا نام نہیں بتایا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

Shares: