شجاع آباد: گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی،گتا و مشینری جل گئی
شجاع آباد میں کالی پل کے قریب گتا فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 10گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔
جمعہ کی رات گیارہ بجے تک موصول اطلاعات کے مطابق صبح لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔
فیکٹری میں آتشزدگی کی تفصیل بتاتے ہوئے ریسکیو ورکرز نے کہا کہ آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ورکرز نے مالکان کے دعوے کے حوالے سے بتایا کہ 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا گتا و مشینری جل کرخاکستر ہوگئی۔
آخری اطلاع آنے تک ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔
ریسکیو ورکرز کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی۔