شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے فوری طبی امداد کے سلسلے میں آگاہی مہم کا آغاز

0
43

شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ۔
پنجاب ہائی وے پولیس اور ایمرجنسی سروس1122 کاٹریفک حادثات کے پیش نظرمشترکہ طور پرطبی امداد کے سلسلے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔
تفصیلات کے مطابق
ایس پی ہما نصیب پنجاب ہائی وے پیٹرول ملتان ریجن کی ہدایت اور زیر نگرانی موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال نے ایمرجنسی سروس کے اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے بتلایا ۔شاہراوں پر سفرکو محفوظ بنانے کے لیے پٹرولنگ پولیس نے حادثات کی روک تھام کے لیےٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہوا ہے ۔مذید ایمرجنسی سروس 1122 کے سینئر ڈاکٹر محمدعثمان نے بتلایاپاکستان میں ہر سال ہزاروں افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں ان حادثات کی وجوہات میں 92 فیصد انسانی غلطی ہوتی ہے جبکہ باقی آٹھ فیصد میں ہماری گاڑی کی خرابی ،موسم کی خرابی اورروڈ اسٹرکچر کی خرابی شامل ہوتی ہے۔پٹرولنگ پولیس کے قیام کے بعد سے روڈ پر حادثات کی صورت میں بروقت طبی امداد کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاں ہونے میں کمی آئی ہے اس ضمن میں سب سے بڑی ذمہ داری ہرفرد پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اصولوں پرعمل یقینی طور پرکریں اور ایک باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ہر شہری حادثات کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 اور ہیلپ لائن 1122 سے بروقت مدد لیں اور دوسروں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ بروقت طبی امداد ملنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو سکے ۔

Leave a reply