مزید دیکھیں

مقبول

چنیوٹ: مردہ جانور کا گوشت سپلائی کرنے والا شخص گرفتار

چنیوٹ (نامہ نگارحافظ حسن معاویہ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے...

بلاول نے بھارت کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کر دیا،سحر کامران

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنمارکن قومی اسمبلی...

پاک بھارت کشیدگی:راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی میں کنٹرول روم قائم

راولپنڈی:بھارتی حملے کے بعد ہنگامی صورتحال کے پیش...

میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے،انور مقصود

اسلام آباد:معروف مزاح نگار اور دانشور انور مقصود نے...

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں کارروائی کی.آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ہلاک خوارج کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی خوارج کی موجودگی کا شائبہ ختم کرنے کے لیے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں نااہلی تسلیم کرلی

گوادر پورٹ کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ