شمالی وزیرستان میں پولیس کی بڑی کاروائی، کتنی کی منشیات برآمد؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی اور کامیاب کاروائی 28 کلو چرس پکڑی گئی۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے علاقے شیزاکہ میں ڈی ایس پی اعظم خان اور انسپکٹر ریاض نور کی منشیات کے خلاف بڑی اور کامیاب کاروائی کے دوران موقع پر 28 کلو چرس ٹو ڈی کار سے برآمد کی گئی
گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لے کر ایک ملزم گرفتار کیا۔ شمالی وزیرستان کے ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور نے ڈی ایس پی اعظم خان اور ٹیم کو کامیاب کاروائی پرشاباش دی
قبل ازیں ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک سال کے دوران مختلف نوعیت کے 156 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد 384 ملزمان میں سے 293 گرفتار ہوئے اور پولیس نے امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ منشیات کی بیخ کنی کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے