شمالی وزیرستان،بم حملے میں میاں بیوی جاں بحق

0
35

شمالی وزیرستان کے علاقے سیدگی غلام خان میں دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی جاںبحق ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق دھماکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب ہوا۔ لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ محفوظ رہا۔ تاہم دھماکے کے زد میں میاں بیوی آکر جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ علاقے کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دھماکا غلام خان کے علاقے صدیقی میں اس وقت ہوا جب بم ڈسپوزل سکواڈ علاقے کی چیکنگ میں مصروف تھا۔
اس سے قبل شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں کھڈی میں نئے تعمیر شدہ پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا اور اسے دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق پل کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
حالیہ دنوں میں شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے حملوں اور بم دھماکوں میں کافی حد تک تیزی آئی ہے۔
پیر کی رات پشاور کے علاقے بڈہ بیرہ میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ دو ہفتے قبل دبوجور کے علاقے خار میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اجلاس میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 60 سے زائد افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ زخمی

Leave a reply