گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) جمعرات کے روز بجلی بلوں میں بہیمانہ اضافے کے خلاف بارایسوسی ایشن گوجرخان، مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ گوجرخان ،گوجرخان تاجر اتحاد، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا

گوجرخان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ گوجرخان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی گئی ، وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے
شہر کے مختلف علاقوں سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ،احتجاجی ریلیوں نے ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کرلی

گزشتہ روز گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان قریشی ایڈووکیٹ نے تاجر تنظیموں ۔ صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا ایک اجلاس منعقد کیا اجلاس میں احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کا متفقہ فیصلہ کیا گیا

جمعرات کے روز گوجرخان چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد گوجرخان تاجر اتحاد کے صدر مرزا محمد وقاص، گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد عرفان قریشی اور دیگر رہنماوؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسوں کی بھر مار کو مسترد کردیا

Shares: