سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) نے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان (CCE-2021) کے حتمی نتائج جاری کر دیے ہیں۔ امتحانی عمل جو کہ کئی مراحل پر مشتمل تھا، صوبے کے مختلف محکموں کے لیے 73 امیدواروں کی سفارش کے ساتھ مکمل ہوا۔ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کا یہ عمل شفافیت اور سخت معیارات کے مطابق انجام دیا گیا۔
ایس پی ایس سی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پروونشل مینجمنٹ سروس (PMS) BPS-17 کے لیے 15 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (DSP) BPS-17 کے لیے 30 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر (BPS-17) کے لیے 3 امیدوار، اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی (BPS-17) کے لیے 3 امیدوار، مختیار کار (BPS-16) کے لیے 14 امیدوار اور لیبر آفیسر (BPS-16) کے لیے 8 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔کامیاب خواتین امیدواروں میں کنول رونجھو، پروہ ارباب، طیبہ مظفر اور فرزانہ واحد کو PMS کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ پارس میرانی، صنوبر طفیل، پروہ شیخ، فضیلہ ممتاز، سائرہ پروین اور صدرا اقبال کو DSP کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ارم مشتاق نے مختیار کار کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔CCE-2021 کے پہلے مرحلے میں اسکریننگ ٹیسٹ لیا گیا، جس میں 22,877 امیدواروں نے شرکت کی۔ان میں سے 2,758 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ بعد ازاں تحریری امتحان منعقد ہوا، جس میں 186 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کا زبانی امتحان رواں سال اکتوبر تک جاری رہا۔ایس پی ایس سی نے اس بھرتی کے عمل میں شہری، دیہی، خواتین اور دیگر کوٹہ سمیت آئینی تقاضوں کو پورا کیا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست اور محکموں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات ایس پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔
چنئی ائیرپورٹ سے ایئر انڈیا کا ملازم سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا