سیاہ فام جارج فلوئیڈ قتل کیس، عدالت نے سابق پولیس افسر کو سنائی سزا

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین کو ساڑھے 22سال قید کی سزا سنادی گئی،عدالت نے جمعہ کے روز سزا سنائی،ملزم کو عدالت پیش کیا گیا، سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق پولیس افسر کو سزا سنائی، وکیل کی جانب سے 30 برس سزا کی استدعا کی گئی تھی تا ہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے 22 برس قید کی سزا سنائی

سابق پولیس افسر ، جو اپنے مقدمے کی سماعت کے پورے چھ ہفتوں کے لئے موجود تھا ، نے اس کی گواہی نہیں دی۔ ان کے وکیل نے کہا کہ اس وقت انھوں نے پولیس کے طریقہ کار پر عمل کیا تھا اور فلائیڈ کی موت منشیات کے استعمال کی وجہ سے صحت کے مسائل کی وجہ سے ہوئی تھی۔ فیصلے کے بعد ڈیرک شاوین نے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ،پولیس افسر ڈیرک شاوین کے وکلا نے سزا کو چیلنج کرنے کااعلان کر دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیرک شاوین کی سزا پر ردعمل دیا ہے، جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈیرک شاوین کو دی گئی سزا مناسب ہے،

امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر متاثرہ شخص کی گردن پر کافی دیر تک گھٹنا رکھے بٹھا رہا جو اس کی موت کا باعث بنا۔

امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیپولس میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے پولیس اہل کاروں کے ہاتھوں قتل کی ویڈیو بنانے والی نوجوان لڑکی کو صحافت کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا تھا،نوجوان لڑکی 18 سالہ ڈارنیلا فریزیئر گزشتہ سال مئی میں امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاک سیاہ فام شہری کے قتل کے وقت 17 برس کی تھی اور وہ موقع پر موجود تھی اور اس نے جرات مندی کے ساتھ موبائل فون سے ویڈیو بنائی تھی،ڈارنیلا کو صحافت کا یہ خصوصی ایوارڈ پلٹزر پرائز بورڈ کی جانب سے دیا گیا تھا کمیٹی کا کہنا ہے کہ ڈارنیلا کو یہ اعزاز اس کی جرات کے لیے دیا گیا ہے.ایوارڈ دینے والی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈارنیلا فریزیئر کی ویڈیو نے دنیا بھر میں پولیس کی بربریت کو اجاگر کیاجس کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے ویڈیو میں ثابت ہوا کہ پولیس افسر ڈیرک شاوین ہی جارج فلائیڈ کی ہلاکت کی وجہ بنا۔

امریکہ میں اس سے قبل بھی 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا۔ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام کو روکا تو وہ کون نکلا؟ ویڈیو وائرل

امریکی شہریوں پر حکومتی بربریت پر یورپ خاموش کیوں؟ اسے ہمیشہ کیلئے منہ بند کرنا ہو گا،ایران

امریکی پولیس کے تشدد سے ہلاک سیاہ فام کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خطرناک بیماری کا انکشاف

جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں پر امریکی ڈیفنس چیف نے ٹرمپ کی ہدایت کے باوجود فوج کی تعیناتی کی مخالفت کر دی

پولیس تشدد میں سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد نسلی امتیاز میں منظم طور پر اضافہ ہوا،اوبامہ

امریکی پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے ساتھ ساتھ گرنیڈ پھینکنا شروع کر دئیے

سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں‌ قتل کے بعد جاری مظاہروں میں‌ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

امریکی مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ، ٹرمپ اہلخانہ سمیت فرار

سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت ، احتجاج مظاہرے ، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو لگا دیا گیا

ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

امریکہ اپنے شہریوں پر تشدد بند کرے، ایران کا مطالبہ

مظاہروں‌ کو روکنے کے لئے امریکی صدر کا فوج تعینات کرنیکا اعلان

Leave a reply