سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آزاد کشمیر کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ دی جائے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ آبی وسائل فیصل واوڈا، مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعظم نے آزاد جموں وکشمیر حکومت کو ہدایت کی کہ نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی مشاورت سے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ خصوصاًاس شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی و سرمایہ کاری کے لئے مفصل لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانی آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Comments are closed.