سوات: وادی کالام سے واپس آنے والی سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی
حادثے میں تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 20 افراد زخمی ہیں، حادثہ پشمال کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق سیاح کالام سے واپس آرہے تھے،بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد کا تعلق لاہور سے ہے، مکین جوہر ٹاؤن کے رہائشی ہیں جو سوات میں سیر کرنے گئے تھے،
واضح رہے کہ گزشتہ برس کے سیلاب کے بعد سے سوات ،کالام کا راستہ صحیح نہیں ہے،سیلاب کی وجہ سے راستے تباہ ہوئے، ابھی تک سڑکوں کو مکمل طور پر فعال نہیں کیا جا سکا،سیلاب نے تو گزشتہ برس تباہی مچائی ہی مچائی، لیکن سڑک کی تباہی اور مرمت نہ ہونے میں کچھ سیاسی وڈیروں کا بھی ہاتھ ہے جو ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانے کے لئے عوام کو ریلیف دلوانے کی بجائے پریشان کرتے ہیں، الیکشن کے دنوں میں فوتگی ہوتے ہی جنازے پر پہنچ جاتے اور الیکشن ہو جائے تو اسکے بعد انکا باپ بھی مر جائے تو اسکے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوتے،بحرین، مدین سے کالام تک سڑک اگرچہ سیلاب سے بھی تباہ ہوئی تا ہم کچھ ایسے مقامات ہیں جہاں سیاسی چپقلش نے پل نہیں بننے دیئے، اگر ان مقامات پر پل بن جاتے تو راستے مزید آسان ہو جاتے،