سیالکوٹ:ریسکیو 1122 نے یوم آزادی بھرپو جوش ورجذبہ سے منایا۔ ریلی بھی نکالی گئی

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر) ریسکیو 1122نے یوم آزادی بھرپو جوش ورجذبہ سے منایا۔ ریلی بھی نکالی گئی۔
ریسکیوترجمان کے مطابق یوم آزادی کے موقع پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے قلعہ پہ منعقد کی گئی، جس میں کرنل وحید الزماں، ڈپٹی کمشنرعدنان محمود، ایس پی ضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام نے شرکت

بعدازاں ریسکیو1122 نے سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا جس میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ سمیت ریسکیورزاور ریسکیو محافظین نے شرکت کی۔

ریسکیورز و ریسکیو محافظین کے دستہ نے سلامی پیش کی۔ ریسکیو 1122نے یوم آزادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام بھی کیا جس کی قیادت ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے کی جن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ اور کثیر تعداد میں ریسکیور ز و ریسکیو محافظین شامل تھے۔

ریلی کا آ غاز سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ سے کیا گیا جو بعدازاں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ریسکیو اسٹیشن پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے راستہ میں عوام نے مختلف جگہوں پر ریسکیورز پر پھولوں کی پتیاں پھینکیں اور ہار بھی پہنائے۔

ریلی میں ریسکیو موٹربائیکس، پرائیوٹ موٹرسائیکل سواروں، ریسکیو گاڑیوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریسکیو اسٹیشن پر کیک بھی کاٹا گیا۔ بعد ازاں ریسکیو 1122نے علاقہ بجوات میں 14اگست کی مناسبت سے سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر پودے بھی لگوائے۔

سینٹرل اسٹیشن کچہری روڈ پر 14اگست کی مناسبت سے سٹال لگا یا گیا جس میں بچوں اور لڑکوں نے ہاتھ اور چہرے پر جھنڈے بھی بنوائے۔

Leave a reply