سیالکوٹ :رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.ڈپٹی کمشنر

سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 8جنوری سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 7پانچ سال تک عمر کے لاکھ72ہزار 711بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شیراز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے 2676 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 29فکسڈ، 14ٹرانزٹ ٹیمیں بھی کام کریں گی مجموعی طور پر 6288اینٹی پولیو ورکرز ڈیوٹی دینگے جن کی تربیت مکمل کی جاچکی ہے، انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پولیس نے اپنا پلان تشکیل دیدیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ اگست 2022میں سیالکوٹ کا انوائرمنٹل سیپمل مثبت آنے کے بعد پے در پے انسداد پولیو مہمات چلائی جاچکی ہیں جس کے بعد سے ابتک متعدد سیمپل نیگٹو آئے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سو فیصد بچوں کی کوریج یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، مہم کے ایام میں گھروں میں دستیاب نہ ہونے والے بچوں کا پتہ لگایا جائے اور وہ اگر کسی دوسرے ضلع میں ہوں تو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ وہاں کی ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم سے رابطہ کرکے انکی کوریج یقینی بنائے۔

Leave a reply