سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض )نجی فیکٹری کے مزدوروں کی دوبسوں میں ریس 2 بھائی، بس کی رکشہ کو ٹکرایک جاں بحق کئی زخمی
نجی فیکٹری سے ورکر واپس لانے والی دو بسوں میں پسرور بائی پاس ڈسکہ پر حادثہ، دو بھائی جاں بحق اس حادثے میں 10 فیکٹری ورکر زخمی ہو گئے. حادثہ بسوں کے ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا.
زخمیوں اور مرنے والوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. مرنے والوں کی شناخت علی حمزہ اور فرمان علی سکنہ رتہ باجوہ پسرور کے ناموں سے ہوئی.
مرنے والوں کی جیب سے 7 لاکھ روپے بھی ملے ہیں جو ریسکیو ٹیم نے سب پیسوں کی ویڈیو بنا کر ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کر دی ہے ۔زخمیوں میں فیکٹری کی ورکر لڑکیاں بھی شامل ہیں. حادثے میں مرنے والے دونوں حقیقی بھائی تھے.
دوسرے حادثہ میں تھانہ صدر پسرور کے علاقہ چونڈہ پھاٹک کے قریب رونماہواجہاں بس کی رکشہ کو ٹکر نتیجے میں سات افراد زخمی اور ایک جان بحق ہوگیا
حادثہ کے نتیجہ میں زخمی افراد کےنام و پتہ درج ذیل ہیں عذرا بی بی زوجہ محمد نذیر، عمر 50 سال سکنہ سابوکے ، ادیبہ بی بی زوجہ عاشق حسین عمر 49 سال سکنہ صابوکے بشرا بی بی زوجہ ریاض عمر 50 سال سکنہ صابو کے غلام حسین ولد اکبر علی عمر 28 سال سکنہ صابو کے پروین اختر زوجہ اللہ رکھا عمر 57 سال سکنہ صابو کے ممتاز زوجہ سردار عمر 70 سال سکنہ صابوکے حفیظہ بی بی زوجہ محمد انور عمر 65 سال سکنہ سابوکے اور سائیں اختر ولد غلام رسول عمر 50 سال سکنہ لیہ موقع پر جان بحق ہو گیا ڑ زخمیوں کو ریسکیو ٹیم کی طرف سے ابتدائی طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور شفٹ کر دیا گیا