سیالکوٹ :ڈسکہ مسجد میں دہشت گردوں کی فائرنگ، دو نمازی شہید امام مسجد شدید زخمی

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض ) ڈسکہ منڈیکی گورائیہ میں فجر کے وقت مسجد میں تین نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو نمازی شہید امام مسجد شدید زخمی
تفصیل کے مطابق ڈسکہ منڈیکی گورائیہ میں جامع مسجد النور میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو نمازی شہید جبکہ امام مسجد شدید زخمی ،فجر کے وقت تین نامعلوم افراد موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑی کرکے مسجد میں داخل ہوئے اور نمازیوں کے ساتھ ہی صف میں کھڑے ہوگئے جیسے ہی نماز شروع ہوئی تو ان نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی

فائرنگ کی زد میں آکر مسجد انچارج شاہد،گارڈ ہاشم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ امام مسجد عبد الاحد شدید زخمی ہوگیا،جاں بحق ہونے والے شاہد کا تعلق ایمن آباد ،گارڈ ہاشم کا تعلق بکھر جبکہ زخمی امام مسجد کا تعلق لودھراں سے بتایا جارہا ہے پولیس نے مسجد کو گھیرے میں لے لیا-

Leave a reply