سیالکوٹ باغی ٹی وی(شاد ریاض سٹی رپورٹر ) ڈی پی او نے خواتین کے دوہرے قتل کا مرکزی ملزم وقوعہ کے فوری بعد گرفتار کروا دیا ،آلہ قتل چھری بر آمد ،
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ رتہ آرائیاں میں میراں بی بی اور اس کی ساس حفیظاں بی بی کو قتل کر دیا گیا،مقتولہ میران بی بی کی موت گلہ دبائے جانے جبکہ حفیظاں بی بی کو چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا،خواتین کے دوہرے قتل کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او حسن اقبال نے پولیس افسران ،کرائم سین اور فرنزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں کو موقع پر بھجوایا،ڈی پی او حسن اقبال نے احکامات جاری کئے کہ اگر 6 گھنٹوں میں دوہرے قتل کی اندوہناک واردات کا ملزم گرفتار نہ ہوا تو میں خود تھانہ بیٹھ جاؤں گا ،ڈی پی او کے بار بار فالو اپ لینے کی وجہ سے ایس ایچ او اکرم شہباز نےجدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے دوہرے قتل کے ملزم 22 سالہ زوہیب کو گرفتار کر کے اس سے آلہ قتل چھری برآمد کر لیا،ڈی پی او حسن اقبال نے ملزم گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم۔کو شاباش دی ہے جبکہ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ خواتین کے دوہرے قتل کے ملزم۔کی فوری گرفتاری حسن اقبال کی پروفیشنل کمانڈ کا واضح ثبوت ہے اگر ملزم گرفتار نہ ہوتا تو معاشرتی امن عدم توازن کا شکار ہو جاتا

Shares: