سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) حکومت پنجاب اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے سیالکوٹ میں کاشتکاروں کے لیے 3 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد کاشتکاروں کو زراعت اور لائیو سٹاک بزنس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام میں موضع کالا گھمناں، چٹی شیخاں اور کپوروالی سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد کسانوں کو تربیت دی گئی۔

یہ تربیتی پروگرام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ اور پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ کی زیر نگرانی محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ کے ماہرین نے منعقد کیا۔ تربیت میں شامل موضوعات میں "ویٹ ٹیکنالوجی اور فارمز مینجمنٹ”، کچن گارڈننگ، آئیل سیڈ اینڈ فرٹیلائزر، ٹنل ٹیکنالوجی، ویجیٹبل پروڈکشن ٹیکنالوجی اور فرٹیلائزر کے فوائد شامل تھے۔ علاوہ ازیں، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے لائیو اسٹاک فارم مینجمنٹ، فیڈنگ، رورل پولٹری فارمنگ، ویکسی نیشن اور ٹریٹمنٹ، لائیو اسٹاک انیشیٹیو اور جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج معالجے پر تربیت دی۔

تربیتی پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگزیکلچرل ایکسٹینشن ڈاکٹر قربان، میمونہ عزیز، رانا بلال، ڈاکٹر محمد بلال، ڈاکٹر محمد تنویر، ڈاکٹر محمد اویس اکرم، ڈاکٹر عافیہ ارشد، ڈاکٹر شفاقت اور ڈاکٹر رضوان بشیر نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر سٹی مینجر پیسپ علی خان، سوشل سیف گارڈ آفیسر پسسپ محمد وسیم حیدر، نوابزادہ شاہد یاسین، حافظ محمد وسیم، باؤ صدیقی، محمد عامر شہزاد، رانا عبدالجبار، افتخار گل، مرزا صبور اور حافظ احمد ریزیڈنٹ انجینئر حافظ احمد بھی شریک تھے۔

یہ پروگرام سیالکوٹ کے کاشتکاروں کے لیے جدید زراعت اور لائیو سٹاک ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوا ہے۔

Shares: