سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے سے منایا گیا
5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سرکاری سطح پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی تقریب کچہری چوک سیالکوٹ میں منعقد ہوئی،
تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جاوید اقبال، ڈی او سیکنڈری ملک اللہ داد سمیت مختلف سرکاری محکموں، سکولوں اور کالجز کی طلباء و طالبات اور اساتذہ اور سول سوسائٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے طلباء و طالبات نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔تقریب کے بعد چوک علامہ اقبال سے ایوان صنعت و تجارت تک ریلی بھی نکالی گئی۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں کشمیری محکموم اور مظلوم عوام کے حق اور بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف لکھے ہوئے ہوئے پلے کارڈ اور بینرز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔
ریلی میں کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ ، کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے لگائے۔ آخر میں کشمیر کی جلد آزادی اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔








