سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف: شاہد ریاض)یونان کشتی حادثہ کے شکار عبداللہ اور قاسم کے خاندانوں سے سیدہ نوشین افتخار کی تعزیت
صدر ینگ پارلیمینٹیرینز فورم سیدہ نوشین افتخار نے یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ اور محمد قاسم کے خاندانوں سے تعزیت کی۔ انہوں نے عبداللہ کے والد ظفر اقبال اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور قاسم کی بیوہ ماں کو دلاسہ دیا۔

تفصیل کے مطابق صدر ینگ پارلیمینٹیرینز فورم سیدہ نوشین افتخار نے یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ اور قاسم کے دکھی خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے عبداللہ کے خاندان سے تعزیت کی اور قاسم کی بیوہ ماں کو دلاسہ دیا۔

ڈسکہ کے موضع کوریکی سے تعلق رکھنے والے عبداللہ اور محمد قاسم 14 دسمبر کو یونان کشتی حادثہ کا شکار ہوئے تھے۔ عبداللہ کی میت کی تدفین کر دی گئی تھی، مگر 23 روز گزرنے کے باوجود قاسم کی لاش تاحال برآمد نہیں ہو سکی۔

این اے 73 سے منتخب رکن قومی اسمبلی، سیدہ نوشین افتخار نے عبداللہ کے والد ظفر اقبال اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے قاسم کی بیوہ ماں سے بھی ملاقات کی اور ان کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے تسلی دی۔ سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

Shares: