سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)گرانفروشوں کیخلاف ایکشن،28 گرفتار،228 کولاکھوں روپے جرمانے
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں تعینات 42 اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے اپنی حدود میں گزشتہ 10روز کے دوران 13 ہزار 328 پرائس انسپکشنز کیں اور گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کی پاداش میں 28افراد کو گرفتارکیا اور پرائس ایکٹ کے تحت پانچ مقدمات درج کروائے

228 دکانداروں کو مجموعی طور پر 7لاکھ 78ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ بات سیکرٹری ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی سیالکوٹ راشد بتول نے بتایا کہ عوام الناس کو مقررہ داموں پراشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام پرائس مجسٹریٹس کو متحرک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ماہ ستمبر میں اب تک کی گئی انسپکشن کے دوران 967 دکانداروں کو لاسٹ وارننگ جاری کی گئی جبکہ 13دکانوں اور گوداموں کو سربمہر کیا گیا۔ 216 دکاندار مقررہ نرخوں سے زیادہ وصول کرنے، 2ذخیرہ اندوزی، 91ملاوٹ کرنے اور 87 نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے۔

Shares: