سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)سمبڑیال میں ممنوعہ شاپنگ بیگز کے خلاف کارروائی، 711 کلو ضبط، دکانداروں پر جرمانہ
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات ڈاکٹر محمد اویس کی سربراہی میں ٹیموں نے سمبڑیال مین مارکیٹ میں چھاپے مار کر 711 کلوگرام ممنوعہ پولی تھین بیگز ضبط کر لیے۔ 75 مائیکرون سے کم موٹائی کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
انسپکٹر ماحولیات شاہد علی ڈوگر اور احمد یار کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ممنوعہ شاپنگ بیگز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گریس پیریڈ ختم ہو چکا ہے اور اب خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔