سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے )عالم اسلام بیدار نہ ہواتو جوظلم فلسطینیوں کیساتھ ہورہا ہے،اس کاسامنا کرنے کیلئے تیاررہیں،عجائب علی شاہ
ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام فسلطینی مسلمانوں سے اظہارے یکجہتی کیلئے پاکستان زند باد ریلی نکالی گئی، ریلی میں سٹی صدر سید عجائب علی شاہ،مرکزی نائب صد ر علی رضاء شاہ،نائب صدر خلیل بٹ،جوائینٹ سیکرٹری میاں قاسم،سٹی نائب صدر محسن علی کے علاوہ دیگرعہدیدران وکارکنان کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی
ریلی کے شرکاء سے چیئر مینHWO شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینی مسلمانوں پر میزائیل،بم گر اکر ہزاروں بے گناہ شہید کرچکاہے ،ظلم کا سلسلہ رک ہی نہیں رہا ،معصوم بچے بھوک کی وجہ سے مر رہے ہیں، سینکڑوں مساجد شہید کردی گئی ہیں امریکہ اس گناہ میں برابر کا شریک ہے
ا سلامی ممالک کی فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز نہ اٹھانے کی وجہ سے اسرائیل بے خو ف فلسطینی مسلمانوں کو لاوارث سمجھتے ہوئے ان کی نسل کشی کررہا ہے، دنیا کی تمام ہیومین رائٹس کی آرگنائزیشن اسرائیل کی دہشت گردی پر آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں
مسلمان ممالک کی بے حسی کی وجہ سے باطل قوتیں اسرائیل،برما،کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہیں HWO کے نوجوانوں اور تاجدار ختم نبوتﷺ کے غلاموں نے ایک عظیم الشان ورکنگ ڈے میں ریلی کا انعقاد کرکے ثابت کردیا کہ آقا ﷺ کے غلام بیدار ہیں اور وہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں
انہوں نے کہا کہ جب تک عوام بیدار نہیں ہو نگیں ملک میں عملی طور پر انقلاب نہیں آسکتا ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعہ کے مخافظوں پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے دشمن کے آلہ ہیں
ان کے ساتھ حکومت دہشت گردوں جیسا سلوک کرے، الحمد اللہ ہم نے فسلطینی مسلمانوں سے اظہارے یکجہتی اور دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد کیخلاف ریلی نکال کر آپ ﷺ کا امتی ہونے کا حق اداء کرنے کی کوشش کی ہے







