سیالکوٹ: مشتعل ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں اپنی ہی عدالت لگا لی،حالت تشویشناک

ہتھکڑی لگےزخمی ملزم کو پولیس سے چھین کر مخالفین نےتشدد کا نشانہ بناڈالا،پولیس منہ دیکھتی رہی

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مشتعل ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں اپنی ہی عدالت لگا لی،حالت تشویشناک،ہتھکڑی لگےزخمی ملزم کو پولیس سے چھین کر مخالفین نےتشدد کا نشانہ بناڈالا،پولیس منہ دیکھتی رہی

تھانہ سبز پیر کے علاقے میں جھگڑے میں ملوث ملزم پر سول ہپستال کے احاطہ میں وحشیانہ تشدد کیا گیا، پولیس مضروب ملزم کو میڈیکل لیگل کے لیئے ہسپتال لے کر آئی تو مخالفین بھی پہنچ گے،درجنوں افراد شہری پراینٹوں پتھروں سے تشدد کرتے رہے

نیم بے ہوشی کی حالت میں ملزم پر تشدد کیا گیا متاثرہ شخص پر تھانہ سبز پیر کے علاقے میں ایک شخص کو گولی مارنے کا الزام ہے

گذشتہ روز سحری کے وقت تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی،اس ویڈیو میں پولیس کہیں بھی دکھائی نہیں دی رہی ،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ واقعہ منصوبہ بندی کے بعد وقوع پذیر ہوا،جس میں پولیس اہلکاروں کے بھی ملوث ہونے کاامکان ہے.

Leave a reply