سیالکوٹ(باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرمدثررتو)سانحہ اے پی ایس سرکاری سکولوں میں یادگاری تقاریب

سیالکوٹ میں سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میں تمام سرکاری سکولوں میں یادگاری تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے پوسٹرز، تقاریر، ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھلم بلگن، سمبڑیال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن مجاہد حسین علوی نے کہا کہ قوم کبھی بھی اس سانحہ کو نہیں بھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج بچے آزاد اور پُرامن ماحول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہ سب شہدائے اے پی ایس کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا۔

سی ای او ایجوکیشن نے طالبات کے تیار کردہ پوسٹرز اور ٹیبلوز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا قوم کی نئی نسل میں جذبہ حب الوطنی اور شعور کی علامت ہے۔

Shares: