سیالکوٹ :محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او کی زیرصدارت اجلاس

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ پولیس کے زیرِ انتظام انوار کلب میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ممبران امن کمیٹی،امام بارگاہوں کے لائسنسداران متولیان ، منتظمین، انجمن تاجران کا اجلاس
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کے ہمراہ انوار کلب میں عشرۂ محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے حوالے سے ممبران امن کمیٹی، امام بارگاہوں کے لائسنسداران، متولیان، اسٹیک ہولڈرز اور انجمن تاجران کے اجلاس میں شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا جائے تو بدامنی اور انتشار کو پھیلنے سے روکا جائے۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شرکاء اجلاس کو محرم الحرام ضابطہ اخلاق سے متعلق بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہر کسی کو اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا حق دیا ہے اس لیے امن کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں سوشل میڈیا پر شر انگیزی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، کسی کی دل آزاری نہ کی جائے ورنہ قانون شکن افراد کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں سے متعلق ضابطہ اخلاق اور SOP کی پابندی یقینی بنائے جائے اور اشتعال انگیزی وفرقہ وارانہ گفتگو، تقاریر،لاوڈ سپیکر اورکسی بھی طرح کی قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں امن کمیٹی سے مشاورت کی جائے گی۔اس موقع پر امن کمیٹی نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ انکی طرف سے دی جانے والی تجاویز پرغور کرنے اور عمل درآمد کرنے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں ۔
اجلاس کے اختتام پر ملکی امن وسلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

Comments are closed.