سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (خصوصی رپورٹ)عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی ملبوسات، جیولری، میک اپ، جوتوں، مہندی، چوڑیوں کی دکانوں پر خریداری بڑھ گئی، دکانداروں نے قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا، خریداری مشکل ہوگئی مارکیٹوں، بازاروں،شاپنگ پلازوں میں رات گئے تک رش رہنے لگا دوسری طرف دکانداروں نے قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کو ہے اور عید الفطر کی آمد آمد ہے۔ جس کے باعث مردو خواتین اور بچوں نے خریداری کیلئے مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ پلازوں کا رخ کر لیا ہے، جہاں سے وہ عید کیلئے نئے کپڑے، جوتے اور دیگر سامان خرید رہے ہیں۔
خواتین زیادہ تر سلے سلائے کپڑے خرید رہی ہیں، خواتین مختلف سٹالز اور برانڈ کی دکانوں سے کڑہائی والے رنگ برنگے کپڑے خرید رہی ہیں۔
اس کے علاوہ مصنوعی جیولری، چوڑیوں، میک اپ اور مہندی کی دکانوں پر بھی خواتین کارش نظر آرہا ہے۔
شہریوں کی جانب سے دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کا شکوہ بھی کیا جارہا ہے اور انکا کہنا ہے کہ دکانداروں نے خود ساختہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث عام آدمی کیلئے مہنگائی کے اس دور میں خریداری مشکل ہوتی جا رہی ہے۔








