سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض) ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں محمد توصیف شہزاد، ظفر اقبال، اور سرفراز علی شامل ہیں، جنہیں امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔

ملزمان نے دبئی کے ذریعے سعودی عرب جانے کے بجائے جعلی وزٹ ویزوں پر ساؤتھ افریقہ کا بورڈنگ پاس حاصل کرنے کی کوشش کی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ویزوں کی تاریخ تنسیخ اور دیگر تفصیلات میں جعل سازی کی گئی تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان متعدد سال ساؤتھ افریقہ میں مقیم رہے اور مختلف ایجنٹوں کی مدد سے ویزوں میں ٹمپرنگ کروائی۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Shares: