سیالکوٹ (باغی ٹی وی نمائندگان): باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر بیورو آفس سیالکوٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف شاہد ریاض، سٹی رپورٹر مدثر رتو، نامہ نگار مہر مصطفیٰ اور نامہ نگار ڈسکہ ملک عمران نے کیک کاٹا۔
اس موقع پر سی ای او باغی ٹی وی اور "کھرا سچ” کے میزبان مبشر لقمان، ایڈیٹر ممتاز حیدر اعوان، انچارج نمائندگان ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی اور باغی ہیڈ آفس کی پوری ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے موجودہ چیلنجز کے باوجود صحافت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسائل اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
کیک کٹنگ تقریب میں پروفیشنل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین خرم میر، صدر رانا نوید، نائب صدر رانا جاوید، اور جوائنٹ سیکرٹری حسنین راجہ سمیت دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
شرکاء نے باغی ٹی وی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا تسلسل برقرار رکھے گا۔
تقریب کے دوران شرکاء نے باغی ٹی وی کے عوامی مسائل اجاگر کرنے کے مشن کی تعریف کی اور ادارے کی صحافتی جدوجہد کو سراہتے ہوئے ادارے کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔
Shares: