سیالکوٹ: بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات، مختلف شہروں میں اتحاد اور مقابلے کا مظاہرہ

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)سیالکوٹ بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات 2025-26 کے نتائج، مختلف شہروں میں اتحاد اور مقابلے کا مظاہرہ

سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن:
عرفان اللہ وڑائچ 846 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، جبکہ بلال اکبر گھمن 678 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ سیکرٹری کی نشست پر افضال اسلم چوہدری نے 984 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ نائب صدر چوہدری حسن اکرم 992 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے رانا عادل خالد نے 952 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پرامن انتخابات کروانے پر الیکشن بورڈ کے چیئرمین میاں شکیل احمد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

سمبڑیال بار ایسوسی ایشن:
رانا سمیع اللہ اختر ایڈووکیٹ 292 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کے لیے یاسر عرفان ڈھلوں ایڈووکیٹ نے 266 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

ڈسکہ بار ایسوسی ایشن:
چوہدری اظہر نذیر دھاریووال ایڈووکیٹ نے 697 ووٹ حاصل کرکے صدر کی نشست جیت لی، جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر رانا عبدالرحیم ایڈووکیٹ 525 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پسرور بار ایسوسی ایشن:
پسرور بار کے انتخابات میں غلام غوث باجوہ 315 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر حسان یوسف 314 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ نائب صدر کے لیے میاں الیاس نے 372 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا۔

تمام بار ایسوسی ایشنز میں وکلا نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کامیاب امیدواروں نے جشن منایا۔

Comments are closed.