سیالکوٹ:علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال کی زیر صدارت جشن آزادی سیمینار

ممتاز صحافی لیجنڈ آف سیالکوٹ صدر سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ والیکٹرانک میڈیا رانا نویدکی صحافتی خدمات کے پیش نظر اعلی ترین بزم اقبال ایوارڈ سے نوازا گیا

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال کی زیر صدارت جشن آزادی سیمینار
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں رہائش گاہ ڈاکٹر حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ میں آج شام عکس اقبال سرعلامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال کی زیر صدارت جشن آزادی کے حوالہ سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر بزم اقبال محمد شمیم خان لودهى تھے

اس سیمینار میں محترم منیب اقبال نے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ اور سر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی پاکستان بنتے وقت کی تصانیف بیان کی لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا کراچی میں جو خطاب تھا اس کی تفصیلات بیان کی ،ایسٹ پاکستان اور ویسٹ پاکستان کی تفصیلات بھی بیان کی ،بعد اذاں ضلع سیالکوٹ کی نامور شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے

سیالکوٹ کے ممتاز صحافی لیجنڈ آف سیالکوٹ صدر سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ والیکٹرانک میڈیا رانا نوید کی صحافتی خدمات کے پیش نظر اور اقبال سے محبت محترم ڈاکٹر علامہ اقبال کی کتب کا بیش بہا مطالعہ اور عبور رکھنے پر اعلیٰ ترین بزم اقبال ایوارڈ سے نوازا، سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ میڈیا گروپ نے بزم اقبال کے قائدین کاشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پورے ضلع سیالکوٹ میں ہمارے صدر کو اس ایوارڈ کے قابل سمجھا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا-

Leave a reply