سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض)رکشہ روک کر ڈکیتی، بیوٹی پارلر پر کام کرنے والی لڑکی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق،ضلع بھرمیں نان سٹاپ بدترین خونی وارداتیں ،ڈی پی او سیالکوٹ احسن اقبال اور ان کی ٹیم ڈاکوؤں کے سامنے بے بس
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ضلع میں تاریخ کی بدترین خونی وارداتیں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں ڈی پی او سیالکوٹ احسن اقبال اور ان کی ٹیم ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہوگئی ہے ،ڈسکہ تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رکشہ روک کر ڈکیتی ،دوران ڈکیتی ملزمان نے فائرنگ کردی
فائرنگ کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حلیمہ سرور دختر محمد سرور قوم جٹ واہلہ سکنہ واہلے بعمر قریب 21/22سال جو ڈسکہ میں پارلر کا کام کرتی تھی دم توڑگئی ،جاں بحق ہونے والی لڑکی رکشہ پر واپس جارہی تھی ،ڈاکوؤں نے رکشہ روک کر موبائل اور پرس چھینے کے بعد فائرنگ کر دی تھی.








