سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) 15سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 2 دوست قاتل نکلے، مقتول کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کے بعد اس کے نازک اعضاء بھی کاٹ دے گے تھے

سیالکوٹ تھانہ اگوکی کے علاقہ شتاب گڑھا میں15سالہ لڑکے سمیر کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیاتھا، جس کا مقدمہ درج ہونے پر فوری طور پر ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اگوکی انسپکٹر اصغر علی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کئے۔

ایس ایچ او تھانہ اگوکی نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند دنوں میں دوران تحقیقات کرتے ہوئے دو افراد شاہ نور ولد اصغر علی سکنہ شتاب گڑھا اور خنان ولد عابد حسین سکنہ شتاب گڑھا کو حراست میں لیا ،جن سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ مقتول سمیر سے بدفعلی کرنے کے بعد اس کو قتل کیا اور اس کے نازک اعضاء کاٹ کر اس کی نعش کو ویرانے میں پھینک دیا۔

ملزمان کے انکشاف اور نشاندہی پر پولیس نے مقتول کی نعش کو برآمد کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے اور ملزمان کو مقدمہ قتل میں گرفتار کر کے مزید تحقیات کی جارہی ہے۔

Shares: