سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) قصابوں کی لوٹ مار، عوام مہنگائی کا شکار، انتظامیہ خاموش
تفصیل کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں پسرور ڈسکہ سمبڑیال سیالکوٹ اور مضافات جن میں گھوئینکی ، آڈھا موترہ ،جامکی چیمہ ،آدمکے چیمہ ، جیسروالہ ،رنجھائی منڈیکی گورائیہ سمیت دیگر علاقوں میی قصائیوں نے کھلے عام انتظامیہ کو آنکھیں دیکھادیں.
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوۓ سرکاری ریٹ کی بجاۓ من مرضی کے ریٹ پر گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے، مٹن گوشت 1800 روپے کی بجاۓ 2600 اور بڑاگوشت 800 کی بجاۓ 1500 سو روپے، مرغی کا گوشت 750 روپے کی بجاۓ 950 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،
پرائس کنٹرول مجسٹريٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل چشم پوشی سےشہری مذہبی تہوار عیدالفطر کے موقع پر ناجائزمنافع خور قصابوں کے ہاتھوں مہنگے داموں گوشت خریدنے پر مجبور ہوگئے، شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ کیا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے اور سرکاری ریٹ پر گوشت کی فروخت کو یقینی بنایاجائے.