سیالکوٹ :پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ ک گرفتار کرلئے،
سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سیالکوٹ پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ کے سرغنہ سمیت 8 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی کے 10 مویشی 5موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمدکرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بیگووالہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چوری اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ کے سرغنہ سمیت8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی کے 10 مویشی 5 موٹر سائیکل اور 75 ہزار روپے نقدی برآمدکر لی گئی اور تمام برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔